ترکی کے ایک صوبے کی مقامی حکومت نے کچرا اٹھانے کیلیے گدھوں کو سرکاری ملازم کے طور پربھرتی کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکی کے جنوب مشرقی علاقے میں واقع ماردین صوبے کے تاریخی ضلع ارٹکلوکی مقامی حکومت نے کوڑا صاف کرنے کیلیے گدھوں کی خدمات حاصل کرلیں۔
میونسپلیٹی کارپوریشن نے اس کام کیلیے باقاعدہ گدھوں کو بھرتی کیا جو دن بھر میں صرف 6 گھنٹے کام کریں گے اور مختلف علاقوں سے کچرا جمع کرکے اُسے مقررہ مقام پر پہنچائیں گے۔
گدھے کے ساتھ ایک سرکاری ملازم بھی ہوگا جو کچرے دان سے کوڑا جمع کرکے اُسے پشت پر رکھی ہوئی بوری میں ڈالے گا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گدھے جب شام میں اپنی ٹائمنگ پوری کرکے واپس آئیں گے توانہیں کھانا فراہم کیا جائے گا جبکہ انہیں سرکاری اصطبل میں رکھا جائے گا۔ایک گدھے کو7 سال کیلیے ملازمت دی جائے گی جس کے بعد سرکاری اصطبل سے آزاد کر دیا جائے گا۔