ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 480/20 بجرم دفعہ 6/9C درج کیا گیا۔فائل فوٹو
ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 480/20 بجرم دفعہ 6/9C درج کیا گیا۔فائل فوٹو

موچکو پولیس کی شاندارکارروائی۔22 کلو چرس برآمد

موچکو پولیس کی شاندارکارروائی بین الصوبائی منشیات اسمگلرگرفتارکرکے 22 کلو 650 گرام چرس برآمد کرلی۔
 موچکو پولیس نے حب چوکی کی طرف سے آنے والی ٹیکسی نمبر JN-5330 کو روکا جس میں سوار عیسی خان ولد نذر محمد کے پاس موجود 2 پلاسٹک کے کٹوں کو چیک کیا جس سے 18 پیکٹ چرس وزنی 22کلو 650 گرام برآمد ہوئی۔
ملزم یہ چرس بلوچستان ضلع پشین سے سیب کے ٹرک پر رکھ کر لایا تھا اورحب چوکی سے ٹیکسی میں سوار ہوا تھا ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 480/20 بجرم دفعہ 6/9C درج کیا گیا۔