گرفتار ملزم دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث ہے،ایس ایس پی سی ٹی ڈی آپریشن ٹو
گرفتار ملزم دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث ہے،ایس ایس پی سی ٹی ڈی آپریشن ٹو

ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر کاشف عرف انصاری گرفتار

سی ٹی ڈی آپریشن ٹو نے نشتر روڈ کپڑا مارکیٹ میں کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر کاشف عرف انصاری کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی سی ٹی ڈی آپریشن ٹو کے مطابق گرفتار ملزم دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث ہے۔ملزم نے 2011 میں ساتھیوں کے ہمراہ سول اسپتال کے گیٹ پر دو افراد کو قتل کیا۔قتل ہونے والے افراد میں عمران بلوچ اور اشرف بلوچ شامل تھے۔
ایس ایس پی سی ٹی ڈی آپریشن ٹو کے مطابق دوران تفتیش ملزم نے قتل اقدام قتل جلاؤ گھیراؤ اور بھتہ خوری کا بھی اعتراف کیا۔ ملزم مختلف مقدمات میں جیل بھی کاٹ چکا ہے ۔گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔