شہر میں اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی وارداتوں کے خلاف جسٹس کے کے آغا برہم ہوگئے۔سینئر صحافیوں سے لوٹ مار اور ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر سے جواب طلب کرلیا۔
عدالت نے ایس ایس پی ملیر، ایس ایچ او تھانہ شاہ لطیف اور دیگر کو نوٹس جاری کردیے۔
جسٹس کے کے آغا نے 22 دسمبر کو کیس سے متعلق پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔ درخواست جسٹس ہیلپ لاٸین کےسربراہ ندیم شیخ ایڈووکیٹ نےداٸرکی۔
عدالت نے کہا کہ بتایا جائے مقدمہ درج ہونے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لیے کیا اقدامات کیے گئے؟
خواجہ نوید احمد ایڈووکیٹ نے کہا کہ24 اکتوبر کو رانا لیاقت ، اسحاق تنولی، خواجہ منصف اور علی حسن کو اسلحے کے زور پر لوٹا گیا۔ سینئر صحافیوں سے ڈاکو موبائل فونز، نقدی اور اہم دستاویزات لوٹ کر فرار ہوئے، مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس نے ملزمان کو اب تک گرفتار نہیں کیا۔