تقریب مقصد بچوں سے سڑکوں، چوراہوں اور سگنل پر خیرات منگوانے کے سلسلے کو ختم کرنا ہے
تقریب مقصد بچوں سے سڑکوں، چوراہوں اور سگنل پر خیرات منگوانے کے سلسلے کو ختم کرنا ہے

ٹریفک پولیس اورایس او سی ایف کی آرٹ کونسل میں چائلڈ بیگنگ پر آگاہی تقریب

ٹریفک پولیس کراچی اور ایس او سی ایف کا آگاہی مھم کے سلسلے میں آرٹ کونسل میں تقریب منعقد کی گئی جس کا مقصد تھا کہ بچوں سے سڑکوں، چوراہوں اور سگنل پر خیرات منگوانے کے سلسلے کو ختم کرنا ہے
اس کے علاوہ ٹریفک پولیس ساؤتھ افسران و ملازمان اور ایس او سی ایف کے آرگنائزر نے شرکت کی۔
اس موقع پر ڈی آئی جی نے تمام ٹریفک پولیس کے افسران کو ھدایت دی کہ ایس او سی ایف کے اس عمل میں ان کی بھرپور مدد کریں، اور ان کی نشاندہی کریں جو بچوں سے اس طرح کا عمل کروا رہے ہیں، مزید کہا کہ یہ سب ہمارے بچے ہیں ان کو اس عمل سے نکالنا ہمارا فرض ہے اور بچوں کا بھیک مانگنا قانونی جرم ہے۔
ایس ایس پی ٹریفک ساؤتھ کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس کے افسران و جوان پر اپنے فرائض سرانجام دیتے ہوئے اس نیک کام میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں تاکہ بچے سڑکوں پر بھیک نا مانگیں۔ بلکہ اسکولز میں علم حاصل کریں،
تقریب کے اختتام پر ڈی آئی جی ، ایس ایس پی اور ایس او سی ایف کے آرگنائزر کو شیلڈ پیش کی گئی