سگے بھائی نے ہی فائرنگ کرکے ہلاک کیا، ملزم کو زمان ٹائون پولیس نے گرفتار کرلیا
سگے بھائی نے ہی فائرنگ کرکے ہلاک کیا، ملزم کو زمان ٹائون پولیس نے گرفتار کرلیا

کورنگی میں ایک اور عورت غیرت کے نام پر قتل

تھانہ زمان ٹاون کی حدود مکان نمبر 84 ایریا 48/b کورنگی میں سہیل زمان ولد اختر زمان نے غیرت کے نام پر اپنی بھن انم دختر اختر زمان عمر بائیس سالہ کو تیس بور پسٹل سے فاہرنگ کرکے قتل کردیا۔
ملزم سہیل کو بمعہ آلہ قتل تیس بور پسٹل و چلیدہ خول کے و زندہ راونڈز کے تھانہ زمان ٹاون پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
مقتولہ انم کی نعش کو بغرض پولیس کاروائی جناح ہسپتال روانہ کردیا گیا۔
قتل کا مقدمہ ملزم سہیل زمان کے خلاف تھانہ زمان ٹاون میں درج کرلیا گیا ہے۔ ملزم سے مزیدتفتیش جاری ہے۔