نیوٹاؤن تھانے کے قریب سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی تاہم ہلاکت کی وجہ فوری طورپرمعلوم نہیں ہو سکی۔
لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔چھیپا ذرائع کے مطابق لاش کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی تاہم ہلاک ہونے والے شخص کی عمر30سال ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق پوسٹ مارٹم کے بعد ہی ہلاکت کی وجہ معلوم ہو سکے گی۔ مزید تفتیش جاری ہے۔