کارروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی، ایک ملزمہ کو گرفتار کرلیا گیا دیگر2 ملزمان فرار ہوگئے
کارروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی، ایک ملزمہ کو گرفتار کرلیا گیا دیگر2 ملزمان فرار ہوگئے

پولیس نے گودھرا بسمہ الله کالونی میں شراب کی سپلائی ناکام بنادی

نیوکراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گودھرا بسمہ الله کالونی میں شراب کی سپلائی ناکام بنادی۔
پولیس نے شراب کی سپلائی میں ملوث ایک ملزمہ شہناز زوجہ سلیم جبہ کو گرفتار کرلیا جبکہ کارروائی کے دوران شراب سپلائر سلیم جبہ اور لکشمن فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
ایس ایچ او نیوکراچی انڈسٹریل ایریا یونس خٹک کے مطابق دونوں میاں بیوی شراب کی سپلائی میں ملوث ہیں ۔ انٹیلیجنس افسر ولید حفیظ کی خفیہ ذرائع نے شراب کے سپلائر کی نشاندہی کی تھی۔
پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران 68 شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں۔ دونوں میاں بیوی نیوکراچی سرجانی ٹاؤن سمیت کراچی کے مختلف علاقوں میں شراب کی سپلائی کرتے تھے ۔
پولیس نے گرفتار ملزمہ اس کے شوہر اور ساتھی کے خلاف مقدمہ درج کردیا ہے جبکہ ملزمہ کے دیگر ساتھیوں کی تلاش میں خصوصی چھاپہ مار ٹیم تشکیل دے دی ہے۔