ایس ایچ او پی ایس نیو ٹاؤن صفدر بروہی کی سربراہی میں پولیس نے ایک ملزمہ کو گرفتار کرلیا
گرفتار ملزمہ رش کا فائدہ اٹھا کر بازار میں عورتوں کے پرسوں سے موبائل فون اور کیش نکال لیتی تھی۔
گرفتار ملزمہ کی شناخت عائشہ دختر محمد فاروق کے نام سے ہوئی ہے
پولیس نے گرفتار ملزمہ کے قبضے سے ایک چوری شدہ موبائل فون انفنکنس برآمد کر لیا ہے
ملزمہ کےخلاف پولیس نے ضابطے کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے
مقدمہ الزام نمبر 389/2020 u/s 379درج کرلیا ہے۔ گرفتار ملزمہ سے مزید تفتیش جاری ہے۔