سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے پکڑا، ملزمان نے 12نومبر کوگلشن ابراہیم میں انڈوں کی دکان پر لوٹ مار کی تھی
سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے پکڑا، ملزمان نے 12نومبر کوگلشن ابراہیم میں انڈوں کی دکان پر لوٹ مار کی تھی

بلوچ کالونی پولیس نے 3سگے بھائیوں سمیت5ڈکیت پکڑ لیے

بلوچ کالونی پولیس کی زبردست اور محنت کش کارواٸی تین سگے بھاٸیوں سمیت پانچ ڈکیت کارندے ملزمان دو ہی دن میں گرفتار لوٹی ہوٸی املاک اور بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد مقدمہ درج کرلیا۔
مورخہ 2020-11-12 کو C-10 گلشن ابراہیم نزد جونیجو ٹاٶن انڈے فروخت کی دکان پر تین ڈاکوٶں نے لوٹ مار کی تھی جسکی سی سی ٹیوی فوٹیج پولیس کو موصول ہوٸی
ڈاکوٶں کی گینگ کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ہی گرفتار کیا گیا،پولیس نے دن رات ایک کر کے دو ہی دن میں سخت محنت کے بعد پانچ ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیاایک حیران کن بات سامنے آٸی ہیکہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں گرفتار تینوں سگے بھاٸی ہیں تینوں بھاٸی گرفتاردو دیگر ساتھی ملزمان فاصلہ پر کھڑے تھے جو کے سی ٹی فوٹیج میں نہیں آۓ وہ بھی گرفتارتینوں بھاٸیوں کو انڈوں کے دکان سے ڈکیتی کرتے ہوٸے سی سی ٹیوی فوٹیج میں با آسانی دیکھا جا سکتا ہے
گرفتار ڈکیت کارندے عادی مجرم سنگین جراٸم قتل جیسے مقدمات میں بھی ملوث تھے گرفتار پانچ ملزمان میں 1- ہارون مسیح ولد یوسف مسیح2- اظہر مسیح ولد یوسف مسیح 3- سلمان مسیح ولد یوسف مسیح 4- ایڈیسن پرویز ولد پرویز مسیح 5- رضوان مسیح ولد ایمانو ایل شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے پانچ پسٹول بمع راٶنڈ اور لوٹی ہوٸی املاک برآمد کرلی گئیں۔
ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا کہ ڈیفنس میں دودھ کی شاپ میں ڈکیتی کے دوران قتل میں بھی ملوث تھے
ملزمان نے مزید بتایہ کے تھانہ بلوچ کالونی اور ضلع کورنگی کی حدود میں ڈکیتی کی واردات میں ملوث ہیں۔