8 سالہ بچی کیساتھ غیر اخلاقی حرکات کرنے والا فہیم نامی ٹیچر
8 سالہ بچی کیساتھ غیر اخلاقی حرکات کرنے والا فہیم نامی ٹیچر

بچی کےساتھ ٹیچر کی غیر اخلاقی حرکات پر ایس ایس پی حیدرآباد کافوری ایکشن ۔

ایس ایس پی حیدرآباد نے معصوم بچی کے ساتھ ٹیچر کی غیر اخلاقی حرکات پرایکشن لیتے ہوئےفہیم نامی ٹیچرکو گرفتار کرلیا ۔

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر خبر وائرل ہوئی تھی کہ لطیف آباد یونٹ نمبر 5 میں واقع گورنمنٹ اسکول کے فہیم نامی ٹیچر نے 8 سالہ بچی کیساتھ غیر اخلاقی حرکات کی ہے۔

جس پر ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو نے اس خبر کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ B-سیکشن سب انسپیکٹر ملک جاوید اقبال کو ملزم کی فوری گرفتاری کے احکامات دیئے تھے۔

جبکہ ایس ایس پی حیدرآبادعدیل حسین چانڈیو نے بچی کے والدین سے بھی ملاقات کی, ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی اورواقع کا مقدمہ نمبر 130/2020 زیر دفعہ 376(iv),511,354 تعزیرات پاکستان بچی کی والدہ کی مدعیت میں تھانہ B-سیکشن میں درج کیا گیا۔

مقدمہ کے اندراج کے بعد ایس ایچ او تھانہ B-سیکشن سب انسپیکٹر ملک جاوید اقبال نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ فوری طور پرکاروائی کرتے ہوئے 8 سالہ بچی کیساتھ غیر اخلاقی حرکات کرنے والے اسکول ٹیچر فہیم کو گرفتار کرلیا۔