مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے عبدالغفارڈوگرکوگرفتارکرلیاگیا،عبدالغفار ڈوگر کیخلاف کرپشن اوراختیارات کے ناجائزاستعمال کا ریفرنس بھجوایاگیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع اینٹی کرپشن نے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی عبدالغفار ڈوگر کو گرفتارکرلیا گیا،سابق رکن قومی اسمبلی عبدالغفار ڈوگرکوگھر سے گرفتار کیاگیا ،ذرائع اینٹی کرپشن کاکہناہے کہ عبدالغفار ڈوگر کیخلاف کرپشن اختیارات کے ناجائز استعمال کا ریفرنس بھجوایاگیا ہے۔
لیگی کارکن عبدالغفار ڈوگر کی گرفتاری پر اینٹی کرپشن آفس کے باہر جمع ہو گئے اورنعرے بازی کی،لیگی کارکنوں کاکہنا ہے کہ عبداغفار ڈوگر کیخلاف سیاسی مقدمہ بنایاگیاہے۔