ووٹنگ کے عمل میں کہیں بھی رکاوٹ نہیں۔نگران وزیراعلیٰ جی بی

گلگت بلتستان میں کہیں بھی لا اینڈ آرڈر کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی۔میڈیا سے گفتگو

               
November 15, 2020 · |, اہم خبریں, قومی
لوگ سیکیورٹی عملے سے تعاون کررہے ہیں ۔فائل فوٹو

نگران وزیراعلیٰ جی بی میرافضل خان نے کہاہے کہ گلگت کے لوگ پرامن طریقے سے رہتے ہیں ، گلگت بلتستان میں کہیں بھی لا اینڈ آرڈرکی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی،ووٹنگ کے عمل میں کہیں بھی رکاوٹ نہیں ،سیکیورٹی سخت ہے ،لوگ سیکیورٹی عملے سے تعاون کررہے ہیں ۔

نگران وزیراعلیٰ جی بی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گلگت بلتستان کے عوام نے ہمیشہ بھارت کےعزائم کو خاک میں ملایا، بھارت ہمیشہ سے سازشیں کرتارہا ہے،ان کاکہناتھاکہ فوج اپنی جانوں پر کھیل کرملک کی حفاظت کرتی ہے۔