عوام نااہل ٹولے کو مسترد کردیں گے۔ شبلی فراز

عوام کاجذبہ اس بات کی غمازی کرتا کہ وہ تبدیلی کے خواہاں ہیں۔

               
November 15, 2020 · |, اہم خبریں, قومی
الیکشن سے پہلے خریدو فروخت سے جہموریت کمزور ہوتی ہے۔فائل فوٹو

وفاقی وزیر شبلی فرازنے کہاہے کہ گلگت بلتستان کے عوام آج ایک دہائی سے مسلط نااہل ٹولے کو مسترد کردیں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ آج گلگت بلتستان کے عوام اپنے روشن مستقبل کیلیے رائے دہی کاجمہوری حق استعمال کررہے ہیں،ان کاجذبہ اس بات کی غمازی کرتا کہ وہ تبدیلی کے خواہاں ہیں۔

وفاقی وزیر کاکہناتھا کہ گلگت بلتستان کے عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے ایک دہائی سے ان پر مسلط نا اہل ٹولے کو مسترد کر دیں گے،کیونکہ انکی ترجیح کبھی عوام کی بھلائی نہیں رہی۔