پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیوکے دوسرے ایلیمینیٹر میں لاہور قلندرز ملتان سلطانزکو 25 رنز سے شکست دے کر پہلی بارفائنل میں پہنچ گئی۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے پی ایس ایل 5 کے ایلیمینیٹر ٹو میں 183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی ٹیم 19.1 اوورز میں 157 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ فائنل میں لاہورقلندرز کا مقابلہ کل کراچی کنگزکے ساتھ ہوگا۔
پی ایس ایل 5 کے ایلیمینیٹرٹو میں لاہور قلندرز کی جانب سے دیے گئے ہدف کے تعاقب میں ملطان سلطانزکی ٹیم 157رنز بنا سکی اس طرح 25رنز سے مات کھا گئی، ذیشان اشرف 12 جب کہ ایڈم لیتھ نصف سینچری مکمل کرکے فخر زمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، شان مسعود 27، روی بوپارا ایک، رائیلی روسو 18 اور شاہد آفریدی صفر پر پویلین لوٹ گئے، سہیل تنویر بھی محض 3 رنز بنا کر چلتے بنے۔
عمران طاہر بھی ایک رن بنا کر چلتے بنے۔ لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی اور دلبر حسین نے 2، 2 اور حارث رؤف اور ڈیوڈ ویزے نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔
لاہور قلندرز کے حارث رؤف نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاہد آفریدی کو صفر پر آؤٹ کیا جس پر انہوں نے احتراماً ان سے معافی بھی مانگی۔
W W! What a masterstroke by @HarisRauf14!#DamaDamMast #MainHoonQalandar #DilSe #HBLPSL #MSvLQ pic.twitter.com/DbehTmR2CM
— Lahore Qalandars (@lahoreqalandars) November 15, 2020
اس سے قبل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کے تیسرے ایلیمینیٹر میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو جیت کیلیے 183 رنز کا ہدف دے دیا۔ لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے اوپنر آنے والے فخر زمان نے 46 رنز بنائے۔ دوسرے اوپنر تمیم اقبال 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ آخری اوورز میں سمیت پٹیل اور ڈیوڈ ویز نے جارحانہ بلے بازی کی ، تاہم سمیت پٹیل آخری اوور میں اونچا کھیلنے کے چکر میں 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ آخری 2 گیندوں پر 2 چھکے مارنے والے ڈیوڈ ویز 48 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے
ملتان سلطانز کی جانب سے شاہد آفریدی نے2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ جنید خان، سہیل تنویر ، محمد الیاس اور ایڈم لائتھ کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔