فائرنگ آزاد امیدوارچوہدری ارشد کےحامیوں نے کی۔فائل فوٹو
فائرنگ آزاد امیدوارچوہدری ارشد کےحامیوں نے کی۔فائل فوٹو

شہری نے لوٹ مار کیلیے آنے والے ملزمان پرکار چڑھا دی

بہادرآباد میں لوٹ مار کے لیے آنے والے ملزمان پر شہری نے کار چڑھا دی اور شہری بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔

سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک مسلح ملزم کارکے آگے کھڑا ہوگیا جب کہ دوسرا موٹرسائیکل سوار ملزم کارکے پیچھے کھڑا ہوگیا، شہری نے گاڑی ریورس میں بھگائی اور پیچھے کرتے ہوئے موٹرسائیکل سوار ملزم پر چڑھا دی۔

بعد ازاں ملزم نے بمشکل اپنی جان بچائی جب کہ شہری ملزمان کی موٹرسائیکل کو پیچھے گھسیٹتا ہوا لے گیا اور بھاگنے میں کامیاب ہو گیا۔ملزمان موٹر سائیکل اٹھا کر بڑی مشکل سے اسٹارٹ کرکے فرار ہوگئے۔