فائنل میں لاہور نے 135 کا ہدف دیا جو کراچی نے باآسانی حاصل کرلیا، بابر اعظم نے ایک بار پھر نصف سنچری اسکور کرکے ٹیم کو فتح دلادی
فائنل میں لاہور نے 135 کا ہدف دیا جو کراچی نے باآسانی حاصل کرلیا، بابر اعظم نے ایک بار پھر نصف سنچری اسکور کرکے ٹیم کو فتح دلادی

پاکستان سپر لیگ۔لاہور قلندرزکا آج کراچی کنگز سے جوڑ پڑے گا

پاکستان سپر لیگ سیزن 5 میں پی ایس ایل کے فائنل میں پہلی مرتبہ لاہور قلندرزکا آج  کراچی کنگز سے جوڑ پڑے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق آج رات آٹھ بجے شروع ہوگا۔

پی ایس ایل کا فائنل کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث 8 ماہ کے تعطل کے بعد 17 نومبر کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔پاکستان سپر لیگ کے گزشتہ چاروں سیزنز میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز ایک مرتبہ بھی فائنل تک رسائی حاصل نہیں کرسکی تھیں اوراب دونوں ٹیمیں 17 نومبرکو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والے فائنل میں مدمقابل ہوں گی اور اسے پی ایس ایل کی تاریخ کا ایک بڑا مقابلہ بھی قرار دیا جارہا ہے۔

کراچی کنگزاپنے ہوم گراؤنڈ میں جیتے گی یا لاہور قلندرز پی ایس ایل 5 کی فاتح بنے گی اس حوالے سے عوام میں خوب بحث ہورہی ہے۔ کچھ شائقین کرکٹ  لاہور قلندرز کی زبردست پرفارمنس اور فائنل تک رسائی پر خوشی کا اظہار کررہے ہیں اور بعض کا کہنا ہے کہ دونوں ٹیمیں فارم میں ہیں ، مقابلہ سخت ہو گا۔