پاکستان نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلیےامریکی دباﺅ سے متعلق میڈیا رپورٹس مسترد کردیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہاہے کہ ذرائع ابلاغ میں اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق وزیراعظم کے بیان کاحوالہ دیاگیاہے،وزیراعظم کے حوالے سے دعویٰ کیاگیا پاکستان پراسرائیل کو تسلیم کیلیے دباﺅ ہے،ترجمان دفترخارجہ نے ایسی تمام خبروں کو جعلی قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کردیا۔
ترجمان نے کہاکہ وزیراعظم نے واضح طورپرپاکستان کا اصولی موقف پیش کیاتھا،وزیراعظم نے کہاتھا پاکستان کسی صورت اسرائیل کوتسلیم نہیں کرےگا،مسئلہ فلسطین کافلسطینی عوام کی امنگوں کے مطابق منصفانہ حل ناگزیر ہے،مسئلہ فلسطین کے قابل اطمینان حل تک،پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرسکتا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ وزیراعظم نے واضح کیاتھا پاکستان کی پالیسی قائداعظم کے وژن سے جڑی ہے،وزیراعظم کے بیانات اس معاملے پر پاکستانی موقف کی واضح تصدیق ہیں ،وزیراعظم کے بیان کے بعد کسی بے بنیاد قیاس آرائی کی گنجائش نہیں۔