پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کا ‘ڈریم فائنل’ آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہورہا ہے جہاں روایتی حریف لاہور قلندرز اور کراچی کنگز مد مقابل ہیں۔
آج کا فاتح کوئی بھی ہو پی ایس ایل کو نیا چیمپئن ملے گا کیوں کہ دونوں ٹیمیں پہلی بار فائنل میں پہنچی ہیں۔
لاہور نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے اور کراچی کو جیت کیلئے 135 رنز کا ہدف دیا۔
لاہور نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے، تمیم اقبال 35 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔
کراچی کی جانب سے وقاص مقصود ، ارشد اقبال اور عمید آصف نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔