عبدالحئی دستی اور سردار خرم لغاری سےملاقات۔مسائل حل کرانی کی یقین دہانی کرائی۔فائل فوٹو
عبدالحئی دستی اور سردار خرم لغاری سےملاقات۔مسائل حل کرانی کی یقین دہانی کرائی۔فائل فوٹو

جہانگیر ترین نے اپنی کمپنی کا عہدہ بھی چھوڑ دیا

جہانگیرترین نے جمال دین ولی (جے ڈی ڈبلیو) شوگرملز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ راحیل مسعود نئے سی ای او کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیں گے۔

ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے اپنی جے ڈی ڈبلیو شوگرملز کے سی ای اوکے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے اپنی جگہ ملزکے ایک ڈائریکٹر جو جہانگیر ترین کے قریبی سمجھے  جاتے ہیں ان کو چیف ایگزیکٹو آفیسر تعینات کردیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں چینی بحران پیدا کرنے میں جہانگیر ترین کی شوگر ملز کا ملوث ہونے کا الزام ہے جس کے  نتیجے میں قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا تھا۔

خیال رہے شوگرسکینڈل کے بعدجہانگیر ترین برطانیہ میں علاج کے بعد وطن واپس آگئے ہیں۔ کچھ ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین ابھی بھی اپنے دوست عمران خان سے رابطے میں ہیں۔