عدالت نے بلاول بھٹوکوعوامی مقامات پر مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔فائل فوٹو
عدالت نے بلاول بھٹوکوعوامی مقامات پر مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔فائل فوٹو

سندھ ہائیکورٹ کابلاول بھٹوکو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم

سندھ ہائیکورٹ نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کاحکم دیدیااورمحکمہ داخلہ سندھ، سیکریٹری داخلہ کو سکیورٹی فراہم کرنے کے تمام انتظامات کرنے کاحکم دیدیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں بلاول بھٹوکی سیکیورٹی فراہم کرنے کیلیے درخواست پر سماعت ہوئی ،عدالت نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کاحکم دیدیااورمحکمہ داخلہ سندھ، سیکریٹری داخلہ کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے تمام انتظامات کرنے کاحکم دیدیا،عدالت نے بلاول بھٹو کو ذاتی سیکیورٹی گارڈ اورکالے شیشے والی گاڑی استعمال کرنے کی اجازت دیدی۔

عدالت نے بلاول بھٹوکوعوامی مقامات پر مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کردی،جسٹس کے کے آغا نے کہاکہ رپورٹس سے لگتاہے بلاول کی جان کوخطرات ہیں،بلاول بھٹوکومکمل سیکیورٹی فراہم کرنا ضروری ہے،عدالت نے بلاول بھٹو زرداری کی درخواست نمٹا دی۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو نے 2016 میں سیکیورٹی فراہم کرنے کیلیے درخواست دائرکی تھی ۔