40 سے کم عمر افراد کو امریکی کمپنیوں فائزراورموڈرنا کی ویکسین لگانے کی ہدایت کی گئی۔فائل فوٹو
40 سے کم عمر افراد کو امریکی کمپنیوں فائزراورموڈرنا کی ویکسین لگانے کی ہدایت کی گئی۔فائل فوٹو

امریکہ نے پاکستان کو کورونا ویکسین فراہم کرنے سے معذرت کرلی

امریکہ نے پاکستان کو کورونا ویکسین فراہم کرنے سے معذرت کرلی،امریکا نے کہاہے کہ کمپنی پہلے فیز میں ویکسین کی مقامی ضرورت پورا کرے گی۔

نجی ٹی وی کے مطابق امریکہ نے پاکستان کو کورونا ویکسین فراہم کرنے سے معذرت کرلی،ذرائع کاکہناہے کہ واشنگٹن میں پاکستانی مشن نے حکومت کو امریکی ردعمل سے آگاہ کردیاہے،دفتر خارجہ نے وزارت قومی صحت کو امریکی جواب سے آگاہ کر دیا۔

پاکستانی مشن کے مراسلے میں کہاگیاہے کہ امریکی کمپنی نے ویکسین فراہمی کی درخواست پر جواب نہیں دیا،امریکاکاکہناہے کہ کمپنی پہلے فیز میں ویکسین کی مقامی ضرورت پورا کرے گی۔

مراسلے میں کہاگیاہے کہ جانسن اینڈ جانسن تاحال کورونا ویکسین کے کلینکل ٹرائلزکررہی ہے، جانسن اینڈ جانسن کو کلینکل ٹرائلز میں وقتی پیچیدگیوں کا سامنا ہے، واشنگٹن میں پاکستانی مشن کورونا ویکسین کے حصول کیلیے سرگرم ہے، پاکستانی مشن ویکسین پرکام کرنے والی کمپنیوں سے رابطے میں ہے۔

وزارت صحت کے امریکی کمپنیوں سے رابطوں کیلیے کوششیں جاری ہیں،واضح رہے کہ پاکستان متوقع کورونا ویکسین کی ایڈوانس بکنگ کیلئے کمپنیوں سے رابطے کر رہا ہے۔