جرمنی کے عجائب گھرسے ایک ارب یورو یعنی تقریبا دو کھرب روپے مالیت کے نوادارت کی چوری میں ملوث تین ملزمان کوگرفتارکرلیا گیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق گزشتہ برس نومبرمیں ڈریسڈن کے عجائب گھر سے چوری کی واردات میں ملوث تین جرمن باشندوں کو برلن میں واقع اپارٹمنٹ سے گرفتارکیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ چوری کے لیے ملزمان جنگلا توڑکرعجائب گھر میں داخل ہوئے اور ہتھوڑوں سے شیشے توڑ کر نوادارت چرالی تھیں، ڈرامائی انداز سےکی گئی چوری کے لیے علاقےکی بجلی بھی منقطع کر دی گئی تھی۔
چوری کی گئی 2 کھرب روپے کی نوادرات میں16 ویں صدی کی ہیروں جڑی تلواراور ہیرے جڑے دیگر شاہی زیورات بھی شامل تھے تاہم یہ واضح نہیں کہ اشیاء برآمد کی جا سکیں یا نہیں۔
چرائی گئی تلوار میں 9 بڑے اور770 چھوٹے ہیرے جڑے ہوئے تھے جب کہ ہیرے جڑے تلوار میں 49 قیراط کا ڈریسڈن وائٹ ڈائمنڈ بھی شامل تھا۔پولیس واردات کے پانچ منٹ بعد پہنچی لیکن اس وقت تک ملزمان فرار ہو چکے تھے۔