شاہ لطیف ٹاؤن میں کمپنی وین سے90 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے

لوٹ مارکی واردات کمپنی کے دروازے پرکی گئی، تین ملزمان کمپنی وین کے پیچھے تعاقب کرتے پہنچے تھے۔

               
November 18, 2020 · |, اہم خبریں, قومی
تین ملزمان کمپنی وین کے پیچھے تعاقب کرتے پہنچے تھے۔فائل فوٹو

ملیرشاہ لطیف تائون کے علاقے میں ڈکیتی کی بڑی واردات، ملزمان اسلحے کے زورپرکمپنی وین سے90 لاکھ روپے چھین کرفرارہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق لوٹ مارکی واردات کمپنی کے دروازے پرکی گئی، تین ملزمان کمپنی وین کے پیچھے تعاقب کرتے پہنچے تھے۔

پولیس ذرائع  کے مطابق معروف کمپنی کے ملازمین کی تنخواہ بینک سے نکالی گئی تھی،ملزمان مبینہ طورپرکمپنی ملازمین کی تنخواہ لوٹ کر فرار ہوئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق رقم ڈیفنس کے علاقے میں بینک سے نکال کرلے جارہے تھے،جائے حادثہ پرکوئی سی سی ٹی وی کیمرہ بھی نصب نہیں تھا،پولیس ملازمین کے بیانات قلم بند کررہے ہیں۔