کمشنرکراچی نے کرونا ایس او پیزکی خلاف ورزی کا سخت نو ٹس لے لیا۔ خلاف ورزی پر ڈپٹی کمشنرز کو فوری کارروائی کا حکم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق کمشنرکراچی کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنرز کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کریک ڈاون کا فیصلہ کیا گیا ۔
کمشنر کراچی نے کہا کہ ریسٹورنٹس، میرج ہالز اور سپر مارکیٹس میں لاپرواہی کی جا رہی ہے، ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کررہے ۔ایس او پیز کی خلا ف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون ہوگا ۔
انہوں نے کہا کہ کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے۔ وزیراعلی سندھ نے کورونا کے پھیلاو کو روکنے کے لیے خصوصی ہدایت کی ہے ۔
کمشنرکراچی نے کہا کہ کسی کے ساتھ نرمی نہ کی جائے جو ریسٹورنٹس، سپر مارکیٹس خلاف ورزی کر رہے ہیں، بند کر دی جائیں گی۔ میرج ہالز میں ایس او پیز پرعملدرآمد کی ذمے داری ہالزانتظامیہ پرعائد ہوگی۔
تمام ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اپنے ضلع میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کے رحجان کے بارے میں بریفنگ دی ۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی کر نے والے ریسٹونٹس، میرج ہالز اور سپر مارکیٹس کی نشاندہی کی گئی ۔
کمشنرکراچی نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے علاقوں میں اسسٹنٹ کمشنرز کو متحرک کریں اوریقینی بنائیں کہ ایس او پیز پرعمل ہو۔