ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد ریجن کے وومین اینڈ چائلڈ پر وٹیکشں سیل کی شاندار کارروائی۔حیدرآباد سے اغوا بچہ لاڑکانہ سے بازیاب۔
ذرائع کے مطابق 10۔11۔2020 کو ایک خاتون فوزیہ زوجہ عامر علی سکنہ انڈس ہائیٹس فلیٹ نمبر G.6 حسین آباد نے ایڈیشنل آئی جی آفس کے وومین ایڈ چائلڈ پروٹیکشن سیل کی انچارج سب انسپکٹر میڈم ریحانہ آفتاب سے رابطہ کرے انہیں بتایا کہ اسکا طویل عرصے سے اسکی نند مسمات رخسانہ سے گھریلو تنازعہ چل رہا ہے (مسمات رخسانہ نے گھریلو تشدد اور شوہر سے جھگڑوں کے باعث خلع کی درخواست دائر کر رکھی ہے)
مورخہ 2029۔11۔06 کو عدالت سے پیشی کے بعد ملزمان امتیاز شیخ ۔۔شیراز شیخ۔اعجاز شیخ۔عرفان عرف فوجی اور شوکت شیخ نے اسکے گھر پر دھاوا بول دیا اور دھمکیاں دیںتے ہوئے گلی میں کھیلنے والے 6 سالہ معصوم بچے امام علی ولد امیر علی کو اغوا کرکے لے گئے جسکی رپورٹ حسین آباد تھانے پر درج ہے۔
ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد ریجن ڈاکٹر جمیل احمد نے کمسن بچے کے اغوا کا سختی سے نو ٹس لیتے ہوئے اے۔آئی۔جی اسٹیبلشمنٹ کرم اللہ سومرو۔ڈی ایس پی ایڈمن عابد رضا ۔میڈم ریحانہ آفتاب اور کیس کی آئی۔او ایاز سھو پر مشتمل ایک خصوصی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے بچے کی فوری اور بحفاظت بازیابی کی ہدایت دی مذکورہ ٹیم نے شبانہ روز محنت کرتے ہوئے جدید تیکنیکی سہولیات کا استعمال کرتے ہوئے بچے کی تلاش کا سلسلہ جاری رکھا اور بالآخر شہداد کوٹ میں واقع ایک مکان پر چھاپہ مار کر 3 ملزمان امتیاز شیخ۔اعجاز شیخ اور شیراز شیخ کو گرفتار کرکے ان سے تفتیش کی ملزمان کی نشاندھی پر رتو ڈیرو لاڑکانہ سے مغوی بچے امام علی کو بحفاظت بازیاب کرکے والدین کے حوالے کر دیا۔
بچے کی بازیابی پر اہل خانہ نے ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد ریجن ڈاکٹر جمیل احمد اور انکی ٹیم کا خصوصی شکریہ ادا کرتے انہیں ڈھیر ساری دعائیں دیں۔