گھوٹکی پولیس اور اینگرو فرٹیلائزر کمپنی کے اشتراک سے انعقاد، ایس ایس پی عمر طفیل نے صدارت کی
گھوٹکی پولیس اور اینگرو فرٹیلائزر کمپنی کے اشتراک سے انعقاد، ایس ایس پی عمر طفیل نے صدارت کی

گھوٹکی: شہدائے پولیس کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے تقریب کا انعقاد

ایس ایس پی گھوٹکی عمر طفیل کی سربراہی میں اور اینگرو فرٹیلائزر کمپنی کے تعاون سے گھوٹکی پولیس کے شھداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے شھداء کے ورثاء کے ساتھ پولیس ہیڈ کوارٹر میں ایک پر وقار تقریب منعقد کی گئی۔
اس تقریب میں ایس ایس پی گھوٹکی عمر طفیل جی۔ایم ایڈمن اینگرو فرٹیلائزر عامر اسلم ، پبلک ریلیشن آفیسر اینگرو فرٹیلائزر عون محمد اور شہداء کی فیملیز نے شرکت کی۔
وقار تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ایس ایس پی گھوٹکی عمر طفیل نے استقبالیہ تقریر کی اور شہداء کو خراج تحسین اور انکے فیملیز کی ہمت کو سلام پیش کیا ۔
ایس ایس پی نے کہا کہ شھید آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں،میں ان شھیدوں کو سلام پیش کرتا ہوں جن کی بدولت آج گھوٹکی ضلع میں امن و امان برقرار ہے۔
سندھ پولیس کو اپنے شھداء پر فخر ہے کہ انہوں نے قوم کی حفاظت کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے۔
سندھ پولیس اپنے شھداء کے لواحقین کی ہر جائز اور ممکنہ مدد کرنے کے لئے ہمیشہ تیار ہے۔
ایس ایس پی نے کہا کہ میں فرداً فرداً ہر شھید کے گھر جاکر ان سے ملوں گا اور ان کو درپیش مسائل کو حل کرنے کی پوری کوشش کروں گا۔
ایس ایس پی نے کہا کہ انشاء اللہ شھید کے ہر بچے کو اچھے اسکولوں میں میٹرک تک مفت تعلیم دلوانے کا بندوبست کیا جائے گا۔
جی ایم ایڈمن اینگرو فرٹیلائزر عامر اسلم نے شھیدوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں گھوٹکی پولیس کے ان شھیدوں کو سلام پیش کرتا ہوں جن کی وجہ سے آج گھوٹکی کی عوام بغیر کسی خوف وہراس کے دن رات سفر کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں اینگرو فرٹیلائزر کی جانب سے ایس ایس پی گھوٹکی کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے یہ پروقار تقریب منعقد کروائی۔
ایس ایس پی گھوٹکی عمر طفیل نے تمام شہداء کی فیملیز کے ساتھ کھانا کھایا،انکے ساتھ گفتگو بھی کی اور شھیدوں کے چھوٹے بچوں کو پیار کیا۔
ایس ایس پی اور اینگرو فرٹیلائزر کی جانب سے شھداء کی فیملیز کو تحائف بھی دئیے گئے
ایس ایس پی نے شھداء کی فیملیز کے مسائل بھی سنے اور ویلفیئر آفیسر سب انسپکٹر فرحان علی کولاچی کو حکم دیا کہ فوراً ان کے یہ مسائل ترجیحی بنیاد پہ حل کروا کر رپورٹ پیش کرنا۔
آخر میں شھداء کی مغفرت کے لئے دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ ہمارے شھداء کے درجات بلند فرمائے، اور شھداء تمام خاندانوں کو صبروجمیل عطا فرمائے۔