تمام اضلاع کے ایس ایس پیز کی اجلاس کو جرائم پر بریفنگ، ایڈیشنل آئی جی کی تھانہ کلچر کی تبدیلی کے لیے سنیجیدہ اقدامات کی ہدایت
تمام اضلاع کے ایس ایس پیز کی اجلاس کو جرائم پر بریفنگ، ایڈیشنل آئی جی کی تھانہ کلچر کی تبدیلی کے لیے سنیجیدہ اقدامات کی ہدایت

اسٹریٹ کرائم اور منشیات کی روک تھام کے لیے پولیس حکام کا اعلیٰ سطح اجلاس

کراچی پولیس آفس میں اسٹریٹ کرائم اور شہر میں منشیات کی روک تھام کے حوالے سے اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کی۔ اجلاس میں شہر میں اسٹریٹ کرائم کے سدباب کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر ڈسٹرکٹ ایس ایس پیز نے بریفنگ دی۔
اجلاس کو اشتہاری اور مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے جملہ ایس پی انویسٹیگیشنز نے کئے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی گئی اوراشتہاری اور مفرور ملزمان کیخلاف موثر حکمت عملی کی ساتھ بھرپور ایکشن کی ہدایات جاری کی گئیں۔
اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایس ایس پیز کو اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے کیلئے پیشہ ور/عادی مجرمان کیخلاف موثر کارروائیوں کی ہدایت جاری کی گئی۔
اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ حساس مقامات سمیت دیگر عوامی مقامات جہاں cctv کیمرے نصب نہیں ہیں ان جگہوں پر متعلقہ منتظمین کے توسط سے cctv کیمرے کی فوری تنصیب کو یقینی بنایا جائے۔
اجلاس کو شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کی ڈپلائمینٹ کے متعلق بریفنگ دی گئی۔
اجلاس کے دوران تھانہ کلچر کی تبدیلی کیلئے سنجیدہ اقدامات کی ہدایات جاری کی گئیں۔
اجلاس میں تھانوں میں مقدمات کے فوری اندراج کو یقینی بنانے کیلئے کئے جانے والے اقدامات کے مثبت نتائج کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں شامل ڈسٹرکٹ ایس ایس پیز کو جرم قابل دست اندازی کی اطلاع ملتے ہی مقدمے کے یقینی اندراج کے حوالے سے بھی احکامات جاری کئے گئے۔
کورونا وائرس سے پیدا وبائی صورت حال میں صوبائی حکومت کی جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔
اجلاس میں کورونا سے متاثر پولیس افسران و اہلکاروں اور انکے خاندان کی مکمل دیکھ بھال کے احکامات جاری کئے گئے اس ضمن میں پولیس اسپتال گارڈن میں خصوصی کورونا ڈیسک قائم کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔
کورونا سے متاثر پولیس افسران و اہلکاروں کی مکمل نگرانی کے لئے محکمے کا ویلفئر ڈیپارٹمینٹ مکمل طور پر متحرک ہے۔
کراچی پولیس منشیات کی روک تھام سمیت دیگر جرائم پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، محدود وسائل میں رہتے ہوئے عوام کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے۔
اجلاس میں ڈی آئی جی ایڈمن امین یوسفزئی، ڈی آئی جی کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی عارف حنیف، ڈی آئی ساوتھ جاوید اکبر ریاض، ڈی آئی جی ویسٹ عاصم قائمخانی، تمام ڈسٹرکٹ ایس ایس پی، ایس ایس پی اینٹی وائلینٹ کرائم سیل، ایس ایس پی اینٹی وھیکل لفٹنگ سیل اور تمام ایس پی انویسٹیگیشنز نے شرکت کی۔