18ملزمان گرفتار، مقدما ت درج کرلیے گئے، تفتیش جاری ہے
18ملزمان گرفتار، مقدما ت درج کرلیے گئے، تفتیش جاری ہے

وفاقی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری

اسلام آباد :وفاقی پولیس کا منشیا ت فروشوں اور جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑ ے پیما نے پر کر یک ڈاؤن جا ری ،9منشیا ت فروشوں سمیت 18ملزمان سے 6کلو گر ام سے زائد چرس ،145لیٹر شراب ، چار عدد کین ، 100عددخا لی بو تلیں اور مسروقہ قیمتی موبا ئل فون بر آمدکرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا ،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کرلیے گئے مزید تفتیش جاری ہے۔
ذرائع کے مطا بق انسپکٹر جنر ل آ ف پولیس اسلام آ باد محمد عامر ذوالفقار خا ن کے احکا ما ت کی روشنی میں ڈی آئی جی آ پر یشنز وقار الدین سید نے ضلع بھر کے پولیس افسران کو جر ائم پیشہ عنا صر کی گرفتار ی اور ما ل مسروقہ کی برآمد گی کا ٹا سک دیا، ان احکا ما ت کی روشنی میں ایس پی سٹی زون عمر خان کی ہدایت پر ایس ایچ او تھا نہ بہا رہ کہو سب انسپکٹر شوکت محمود ، سب انسپکٹر ز محمد حنیف ، فضل خا لق معہ دیگر ملازمان پر مشتمل خصوصی پولیس ٹیم تشکیل نے تما م تر وسائل بر ؤ ے کار لا تے ہو ئے دو منشیات ڈیلرز علی شبیر اور سلیمان علی سے 4کلو130 گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتارملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ۔
دوسری جا نب ایس پی صدر زون محمد سرفراز ورک نے اے ایس پی رمنا رانا عبدالوہاب کی زیر نگرانی ایس ایچ اوتھا نہ شالیمار انسپکٹرارشد محمود ، ایس ایچ او تھا نہ رمنا سب انسپکٹر طا ر ق رؤف، سب انسپکٹر میا ں شہباز ، اصغر نا ز، اے ایس آئیز محمد واجد ، حید ر علی معہ دیگر ملازمان پر مشتمل پولیس ٹیموں نے تما م تر وسائل بر ؤ ے کا ر لا تے ہو ئے چار ملزمان شکیل ، خا لد محمود ، بلا ل جا وید اور اظہر کے قبضے سے چوری شدہ قیمتی موبائل، 1کلو 730گرام چرس اور 25 لیٹر الکوحل شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔
دیگر کا رروائیوں کے دوران بنی گا لہ پولیس نے دو ملزمان محمد فیضا ن اور افضا ل سے 117گر ام چرس اور دو بو تلیں شراب برآمد کرلی، آ بپا رہ پولیس نے بغیر اجا زت گیس سلنڈروں میں بھرائی کر نے پر قیصر مسیح کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، شمس کا لو نی پولیس نے ملزم میر حاکم خان سے 120گر ام چرس بر آمد کرکے گرفتار کرلیا ، سہا لہ پولیس نے منشیا ت فروشی میں ملوث ملزم عمر ان شوکت سے 138گر ام چرس بر آمد کر کے گرفتار کرلیا ، کر اچی کمپنی پولیس نے مہر ان کار رجسٹر یشن نمبر LF-193سے چار کین 120لیٹر کھلی شراب اور 100خا لی بو تلیں برآمد کرلیں ، گو لڑ ہ پولیس نے چوری کی واردات میں ملوث پا نچ ملزمان خا ن سید ، محمد شفیق ، سیا ل خا ن ، محمد حیا ت ور عصمت اللہ کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ، جبکہ مجرمان اشتہا ری و عدالتی مفروران کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نے والی خصوصی مہم کے دوران دو مجرمان کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی ، ڈی آئی جی آ پر یشنز وقار الدین سید نے کہا ہے کہ منشیا ت فروشوں کے خلا ف کا و شوں مزید تیز کیا جا ئے کیو نکہ یہ عنا صر معاشر ے کے نو جو ان طبقے میں بگا ڑ کے سا تھ ساتھ امن و امان کے درپے ہو تے ہیں اور ان لو گو ں کے خلا ف کا رروائی میں کو تا ہی کسی بھی صور ت بر داشت نہیں کی جا ئے گی ۔ انہو ں نے عزم کا اظہا ر کیا کہ اسلام آ باد پو لیس ایسے عنا صر کا قلع قمع کر ے گی ۔انہو ں نے کہا ہے کہ تما م پولیس افسران منشیا ت فروشوں کے خلا ف ٹھو س اقداما ت کر یں او رمعا شر ے کو اس لعنت سے نجا ت دلا نے کے لیے کو کسر اٹھا نہ رکھی جا ئے ۔ انہوں نے نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ جرائم کے خاتمے اور اور امن وامان کی بحالی میں اپنا قومی فریضہ ادا کریں اگر آپ کے اردگرد منشیات فروش ،جواءباز یا دیگر مشکوک افراد کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہوں تو فوری اطلاع دیں جس پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا انہو ں نے پولیس افسران کو ہدا یا ت کیں کہ سٹر یٹ کر ائم ، چوری و ڈکیتی کی وارداتو ں میں ملوث ملزمان سمیت اشتہا ری مجر مان کے خلاف کا رروائیا ں تیزکیں جا ئیں۔