گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 غیر قانونی پستول بمعہ راونڈ برآمد کرلیے گئے،ایس ایچ او اقبال مارکیٹ ظفر علی شاہ
گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 غیر قانونی پستول بمعہ راونڈ برآمد کرلیے گئے،ایس ایچ او اقبال مارکیٹ ظفر علی شاہ

ڈکیتی اور قتل کی متعدد وارداتوں میں مطلوب 2 رکنی گروہ گرفتار

ایس ایچ او اقبال مارکیٹ سید ظفر علی شاہ نے پولیس پارٹی کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دوران ڈکیتی قتل، اسٹریٹ کرائم و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب دو رکنی ڈکیت گروہ کو گرفتار کر لیا قبضہ سے دو غیر قانونی پستول بمعہ راونڈ برآمد کرلیا۔
ملزمان کے ناموں کی تصدیق 1- محمد نعیم عرف شامیر ولد شمیم اور 2- قاسم خان عرف ناشپتی ولد عزت خان سے ہوئی۔
ملزمان نے امروز بوقت 0230 بجے اورنگی سیکٹر ساڑھے گیارہ میں ہنڈا سوک کار نمبری AHD-077 میں آکر مجمد جاوید خان نامی شھری سےرقم اور موبائل فون چھینا تھا جسکا مقدمہ الزام نمبر 356/2020 بجرم دفعہ 392/397/34 تھانہ اقبال مارکیٹ میں درج کیا گیا۔
ملزمان نے 5 اکتوبر 2020 کو بے نظیر کالونی اورنگی سیکٹر ساڑھے گیارہ میں سید محمد عاصم اور محمد علی نامی شھریوں سے اسلحہ کے زور پر 35 لاکھ روپے چھینے تھے اور دوران ڈکیتی فائرنگ کی جس سے طارق نامی راہگیر ہلاگ ہو گیا تھا، واقع کا مقدمہ 298/2020 بجرم دفعہ 392/397/302/34 تھانہ پاکستان بازار میں درج ہوا تھا جبکہ مزکورہ مقدمہ کے مدعی نے ملزمان کو شناخت بھی کر لیا ہے۔
ملزمان نے تھانہ سرجانی، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، پاپوش نگر کی حدود میں درجنوں وارداتوں کا انکشاف بھی کیا۔
ملزمان کے خلاف ناجائز اسلحہ کا مقدمہ 357/2020 بجرم دفعہ 23(1)A درج کیا گیا جبکہ تھانہ پاکستان بازار کی انویسٹیگیشن ٹیم نے بھی ملزمان کی گرفتاری ڈال کر تفتیش کا آغاز کر دیا۔