اکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے محسن داوڑ کو آئندہ پی ڈی ایم اجلاس میں شریک ہونے سے روک دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق تنظیمی ڈھانچہ بنانے کے دوران محسن داوڑ سے مولانا فضل الرحمن نے سوال کیا کہ آپ پی ڈی ایم کے اجلاس میں کس سیاسی جماعت سے شریک ہوتے ہیں؟۔
انہوں نے کہا کہ آپ کی جماعت پی ٹی ایم سیاسی جماعت نہیں،نہ ہی الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہے،ان کا کہنا تھا کہ آپ کی پارٹی آپ کو تسلیم بھی نہیں کرتی اورآپ سے لاتعلقی کا اظہارکرچکی ہے۔
اس موقع پراجلاس میں موجود تمام دیگر پارٹیوں نے اپنے مشترکہ جواب میں کہا کہ ہم نے محسن داوڑ کو اجلاس میں آنے کی دعوت نہیں دی، جس پرمحسن داوڑ نے کہا کہ میں ذاتی حیثیت سے شریک ہوتا ہوں۔
مولانا فضل الرحمن نے محسن داوڑ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں آپ کے سربراہ شریک ہوتے تو بات قابل قبول تھی، آپ آئندہ اجلاس میں شرکت نہ کریں۔