امریکا میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ڈھائی لاکھ سے بھی تجاوزکرگئی جبکہ کورونا کی لہر میں شدت کے بعد نیویارک میں اسکولوں کوایک بار پھربند کردیا گیا۔
امریکا میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد ڈھائی لاکھ سے بھی تجاوزکرگئی ہے جب کہ برازیل میں اموات کی تعداد ایک لاکھ 66 ہزار سے زائد، بھارت میں ایک لاکھ 31 ہزار اور میکسیکو میں تقریباً ایک لاکھ ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک کے میئر نے شہر کے اسکولز بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی نئی لہر کو پھیلنے سے روکنے کیے لیے اسکولوں کو بند کیا جارہا ہے۔
نیویارک کے میئر نے اسکولز بند کرنے کے فیصلے کو تکلیف دہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک بار پھر ملک کا سب سے بڑا اسکولنگ سسٹم بند ہوگیا ہے۔
ایک پریس کانفرنس کے دوران میئر نیویارک ڈی بلاسیو کاکہنا تھا کہ اس حوالے سے منصوبہ بندی کی جارہی ہے کہ جیسے ہی کورونا کیسز کی شرح کم ہوتی ہے تو جتنی جلدی ہوسکے کلاسوں میں تعلیمی سرگرمیوں کی طرف واپس آیا جائے۔