متعلقہ حکام نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ٹینکرکو اپنی تحویل میں لے لیا۔فائل فوٹو
متعلقہ حکام نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ٹینکرکو اپنی تحویل میں لے لیا۔فائل فوٹو

ڈیفنس میں تیز رفتارآئل ٹینکرگھر میں گھس گیا

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 2 ساؤتھ سرکل ایونیو میں تیز رفتارآئل ٹینکر گھر میں گھس گیا۔

تیزرفتارآئل ٹینکرکے گھر میں گھسنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پرآ گئی ہے جس میں آئل ٹینکرکوگرین بلیٹ توڑتے دیکھا جا سکتا ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آئل ٹینکر نے گھر میں بھی تباہی مچائی، لیکن خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ حکام نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ٹینکرکو اپنی تحویل میں لے لیا اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔