سپریم کورٹ کے پانچ ججوں نے پی آئی اے کے حق میں متفقہ فیصلہ سنایا۔فائل فوٹو
سپریم کورٹ کے پانچ ججوں نے پی آئی اے کے حق میں متفقہ فیصلہ سنایا۔فائل فوٹو

پی آئی اے کی پرواز میں چوہا بھی سوارہو گیا

پشاور سےکراچی آنے والی پرواز میں مسافروں سے پہلے چوہا چڑھ گیا جس کی وجہ سے پرواز ہی منسوخ کرنا پڑ گئی۔

کپتان نے جہاز میں چوہے کی موجودگی کا اعلان کرکے پرواز میں سرچ آپریشن کروایا اورتلاش کے باوجود چوہا نہ ملنے پر  پرواز منسوخ کرنا پڑی۔

ذرا سی لاپروائی سے مسافروں کو مالی نقصان بھگتنے کے ساتھ ساتھ ان کا وقت بھی ضائع ہوا اور پشاور سےکراچی کے مسافر اب اسلام آباد سے کراچی پہنچیں گے۔