مائیک ٹائسن نے اپنے کیرئیر میں 58 فائٹس لڑی ہیں جن میں سے 50 میں اپنے حریفوں کو شکست دی۔فائل فوٹو
مائیک ٹائسن نے اپنے کیرئیر میں 58 فائٹس لڑی ہیں جن میں سے 50 میں اپنے حریفوں کو شکست دی۔فائل فوٹو

مائیک ٹائسن15سال بعد دوبارہ رنگ میں اتریں گے

سابق عالمی ہیوی ویٹ چیمپین مائیک ٹائسن 15 سال بعد رنگ میں اتریں گے اور8 راﺅنڈز پر مشتمل نمائشی مقابلے میں حصہ لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق 54 سالہ امریکی باکسر مائیک ٹائسن 1985ءسے 2005ءتک پرفیشنل فائٹس لڑتے رہے ہیں اور 1986ءمیں 20 سال کی عمر میں اس وقت کے ہیوی ویٹ چیمپین ٹریوور بیربک کو شکست دے کر تاریخ کے کم عمر ترین ہیوی ویٹ چیمپین بنے تھے۔

2005 میں آخری فائٹ لڑنے والے مائیک ٹائسن اب ایک بار پھر رنگ میں اترنے کی تیاری کررہے ہیں جو 28 نومبر کی رات 9 بجے سپورٹس پارک لاس اینجلس میں روئے جونز سے 8 راؤنڈز پر مشتمل نمائشی مقابلہ کریں گے۔

مائیک ٹائسن نے اپنے کیرئیر میں 58 فائٹس لڑی ہیں جن میں سے 50 میں اپنے حریفوں کو شکست دی اور6 میں انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، نمائشی میچ میں ان کے 51 سالہ حریف روئے جونز 66 مقابلے جیت چکے ہیں۔