سعودی عرب نے شہریوں کی کم سے کم اجرت 3ہزار ریال ماہانہ سے بڑھا کر 4ہزار ریال کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔
نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں سعودی عرب کی وزارت برائے انسانی وسائل اور سماجی ترقی کے حوالے سے کہاہے کہ سعودی شہریوں کی کم سے کم اجرت میں 33 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے جس کا اطلاق 5ماہ بعد ہوگا تاہم کسی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔اگر کوئی سعودی ملازم یا ورکر 3ہزار اور4 ہزار ریال کے درمیان ماہانہ تن خواہ وصول کرے گا تو اس کو کمپنی کا نصف ملازم شمارکیا جائے گا۔
وزارت کی جانب سے اس نئے فیصلے کا جزوقتی کام یا ملازمت کرنے والے سعودی طلبہ پر بھی اطلاق ہوگا یا جو لوگ اپنی دیگرمصروفیات کے مطابق من پسند اوقات میں اجرت پر کام کرتے ہیں تو ان پر بھی اس نئے ضابطے کا اطلاق ہوگا۔
وزارت برائے انسانی وسائل اور سماجی ترقی نے مزدور کی کم سے کم ا±جرت بڑھانے کا اعلان ایسے وقت میں کیا ہے جب سعودی عرب طاقتور معیشتوں پر مشتمل گروپ جی20 کے سربراہ اجلاس کی میزبانی کررہا ہے۔