ہنگامہ آرائی، جلاؤ گھیراؤ، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے، کار سرکار میں مداخلت کے علاوہ انسداد دہشتگردی کی دفعات بھی مقدمے میں شامل کی گئی ہیں
ہنگامہ آرائی، جلاؤ گھیراؤ، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے، کار سرکار میں مداخلت کے علاوہ انسداد دہشتگردی کی دفعات بھی مقدمے میں شامل کی گئی ہیں

منظورکالونی میں تجاوزات مخالف آپریشن ناکام بنانے والوں کے خلاف مقدمہ درج

کراچی محمود آباد نالے سے تجاوزات خاتمے کا آپریشن اور ہنگامہ آرائی کا معاملہ۔ گذشتہ روز ہونے والی ہنگامہ آرائی کا مقدمہ تھانہ بلوچ کالونی میں درج کرلیا گیا۔ مقدمہ کے ایم سی کے سٹی وارڈن نادر خان کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمے میں 800سے 1ہزار افراد کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔
مقدمے میں ہنگامہ آرائی، جلاؤ گھیراؤ، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات شامل ہیں۔ کار سرکار میں مداخلت کے علاوہ انسداد دہشتگردی کی دفعات بھی مقدمے میں شامل ہیں۔

ایف آئی آر کا عکس
ایف آئی آر کا عکس

مدعی کے مطابق مشتعل افراد کے حملے اور پتھراؤ سے سرکاری عملہ اور میں زخمی ہوا، مشتعل افراد نے ڈنڈے، لاٹھیوں اور لوہے کی راڈ سے سرکاری افسران وعملے پر حملہ کیا۔