ٹک ٹاک ویڈیوں بناتے ہوئے 23سالہ سیکیورٹی گارڈ سلامت اپنی جان سے ہاتھ دھوں بیٹھا ۔
ٹک ٹاک ویڈیوں بناتے ہوئے 23سالہ سیکیورٹی گارڈ سلامت اپنی جان سے ہاتھ دھوں بیٹھا ۔

 ٹک ٹاک ویڈیوں بناتے ہوئے ایک اور نوجوان اپنی جان کی بازی ہار گیا۔

رپورٹ:شرجیل مدنی

پولیس کے مطابق گلستان جوہرمیں سیکیورٹی گارڈ  کی موت ٹک ٹاک بناتے ہوئے پستول چلنے سے ہوئی۔سلامت کی پستول میں گولی چیمبر میں تھی ویڈیو بناتے ہوئے پستول چل گئی۔

(سیکیورٹی گارڈ سلامت کی(فائل فوٹو)

پولیس کے مطابق ایک گولی سلامت کے ماتھے پر لگی جو سر کے پچھلے حصے سے باہر نکلی۔واقع کے بعد سلامت کی لاش کوجناح ہسپتال میں قانونی کارروائی کے بعدورثاء کے حوالے کردیاگیا۔

واقع میں ہلاک ہونے والے سیکیورٹی گارڈکاآبائی تعلق گھوٹکی سے تھا ۔سلامت گلستان جوہرمیں نجی اسکول میں سکیورٹی گارڈکی نوکری کرتاتھا۔

سلامت کی پستول سے کھیلتے ہوئے اور ٹک ٹاک بناتے ہوئے مزید ویڈیوز بھی منظرعام پرآگئی۔

پولیس کے مطابق سلامت اسکول کے پلے گرائونڈ میں اکثر ٹک ٹاک ویڈیو بناتا تھا۔