قیوم آ باد ڈی ایریا وارڈ4 گلی نمبر7مین روڈ پر کوڑے اور کچرے کے انبار اور صفائی مہم کا آغازکردیا گیا ہے۔
مین روڈ ڈی ایریا میں ایم این اے فہیم خان اور ایم پی اے راجہ اظہر اس صفائی مہم میں تشریف لائے اور جھاڑو لگاکر صفائی مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر ان کے ھمراہ گورنگی ٹاؤن صدر راجہ آصف اور ایم این اے کوآرڈینیٹر شکیل احمد اور یوسی قیادت اور کارکنان اورعلاقہ معززین نے بڑی تعداد میں شرکت فرمائی۔
علاقہ معززین نے پاکستان تحریک انصاف کے اس اقدام پرایم این اے ایم پی اے ور یوسی قیادت اور پارٹی کی پالیسیوں اور منشور پر مکمل اعتماد اور اظہار اعتماد ظاہر کیا اور دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔