محکمہ موسمیات نے کراچی میں منگل کو بارش کی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کی صبح شہر میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے، شہر میں بارش ملک میں داخل ہونے والے مغربی سلسلے کے سبب ہوگی جبکہ اگلے 2 روز کے دوران شہر کا مطلع جزوی اور مکمل ابرآلود رہنے کی توقع ہے، اگلے 3 روز کے دوران شہر کا کم سے کم پارہ 14 سے 16 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے بعد شہر میں معمول سے تیز سرد ہوائیں چل سکتی ہیں اور سرد ہواؤں کی وجہ سے شہر کا مجموعی درجہ حرارت گرسکتا ہے۔