کراچی۔رینجرزاورپولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران ڈکیتی کی سیکڑوں وارداتوں میں ملوث گینگ کے 5 کارندے گرفتارکرلیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان رینجرزکے مطابق رینجرزاورپولیس نے مشترکہ کارروائی کرکے ڈکیتی کی سیکڑوں وارداتوں میں ملوث گینگ کے 5 کارندوں کوگرفتارکرلیا۔
ترجمان کے مطابق ڈکیت گینگ میں شامل ملزم محمد آصف عرف چٹا کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتارکیا گیا۔
ترجمان کے مطابق ملزم آصف کی نشاندہی پر4 ملزمان نثارخان،سعید مائٹی،رونی الیاس اورمائیکل کو گرفتارکیا گیا،رواں سال جنوری میں ملزمان نے ناظم آباد میں ملک شاپ پر لوٹ مارکی تھی۔ملک شاپ پر لوٹ مار کے دوران ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ترجمان کےمطابق ملزمان نے شہر بھر سے لوٹ مار،ڈکیتی اورچھینا جھپٹی کی سیکڑوں وارداتیں کیں،گینگ میں شامل ملزمان کئی مرتبہ گرفتارہوکرجیل بھی گئے،گینگ میں شامل دیگر ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔