اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا،شرح سود7فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسٹیٹ بینک حکام نے بتایا کہ مالی سال 2021 میں منہگائی کی شرح 7 سے 9 فیصد رہنے کا امکان ہے،معاشی نمو رواں مالی سال میں 2 فیصد سے زائد رہنے کی توقعات ہیں،کرنٹ اکاﺅنٹ 4 ماہ سے سرپلس ہے، ڈسکاؤنٹ ریٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔حکام کا کہنا تھاکہ معاشی اعداد و شمار میں بہتری آئی ہے،برآمدات میں بھی بہتری آرہی ہے۔
یادرہے کہ کورونا وبا کی ابتدا سے اب تک سٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں سوا 6 فیصد کمی کی گئی تھی۔