صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات ناصر حسین شاہ دورہ پریس کلب میں میڈیا سے میٹ دی پریس سے خطاب کر رہے ہیں ۔
صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات ناصر حسین شاہ دورہ پریس کلب میں میڈیا سے میٹ دی پریس سے خطاب کر رہے ہیں ۔

وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی کراچی پریس کلب کی گورننگ باڈی سے ملاقات ۔

ملاقات میں سیکریٹری اطلاعات و ڈی جی ایم ڈی اے عمران عطا سومرو، سیکریٹری بلدیات نجم شاہ، ڈی جی ایل ڈی اے عامر خورشید سمیت دیگر بھی شریک ہوئے ۔

وزیر اطلاعات سندھ ناصرحسین  شاہ نے ڈھائی کروڑ روپے کی گرانٹ کا سالانہ چیک کلب کی گورننگ باڈی کو پیش کیا ۔
کراچی پریس کلب کی جانب سے 210 متاثر ممبران کی نشاندہی کی گئی۔جن کو زمین ہاکس بے پر دینے کے لیے وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ نے ڈی جی لیاری ڈولمپنٹ اتھارٹی کو ہدایت کردی  ۔

اس حوالے سے ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ 210 ممبران کا مسئلہ جلد حل کیا جائے۔

صحافی کالونی ہاکس بے کی لیز کے جلد اقدامات اٹھانے کے لیے ناصر شاہ نے سیکریٹری بلدیات سندھ کو بھی احکامات دیئے۔
صحافی کالونی ہاکس بے سمیت پانچ ہزار سے زائد زمین کی لیز کرانے کے لیے معاملہ فائنل اسٹیج پر ہے، سیکریٹری بلدیات نجم شاہ
ملیر ڈولمپنٹ اتھارٹی میں کے پی سی ممبران کو تیسر ٹائون میں الاٹ پلاٹ کی ادائیگی پرانے فارمولا کے تحت 20 فیصد ادائیگی کرنی ہوگی، ایڈیشنل ڈی جی ملیر ڈولمپنٹ اتھارٹی ناصر خان
ایم ڈی اے میں کے پی سی ممبران ادائیگی کریں ان کو فوری طور پر پزیشن اور الاٹمنٹ آرڈر دیئے جائیں گے۔