ایس ایچ او عزیز بھٹی عدیل افضال علاقے میں ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی صورت حال پر قابو پانے میں مکمل ناکام ہوگئے ہیں ۔
ایس ایچ او عزیز بھٹی عدیل افضال علاقے میں ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی صورت حال پر قابو پانے میں مکمل ناکام ہوگئے ہیں ۔

عزیز بھٹی تھانے کی ناقص کارکردگی چوری اورڈکیتی کی وارداتیں معمول بن گئیں ۔

تفصیلات کے مطابق  ایس ایچ او عزیز بھٹی عدیل افضال علاقے میں چوری،ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم  کی وارداتوں  پر قابو پانے میں مکمل ناکام ہوگئے ہے۔

عزیز بھٹی تھانے کی حدود میں جرائم پیشہ عناصر بے لگام ہوگئے ہیں ۔عزیز بھٹی تھانے کی حدود میں دن بدن جرائم کے گراف میں اضافہ ہو رہا ہے۔

گزشتہ دنوں شاہد نامی شہری بینک سے 3 لاکھ روپے نکال کر چند قدم کے فاصلے پر ہی پہنچا کے چار مصلحہ افراد نے اسلحہ کی زور پے شہری سے رقم لوٹ لی اور اسلحہ لہراتے ہوئے باآسانی فرار ہو گئے۔

اس طرح بلاک 13 سی میں موبائل کی دکان پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ بھی کی اور 80 ہزار روپے بآسانی لوٹ کر فرار ہو گئے ۔

با خبر ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران علاقے سے متعدد موٹر سائیکلیں اور گاڑی چوری ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے ذرائع کے مطابق علاقے میں منشیات بھی دھڑلے سے فروخت ہو رہی ہےعلاقے میں خوف و حراس کی کیفیت پائی جاتی ہے۔

جبکہ عزیز بھٹی تھانے کے اہلکار علاقہ مکینوں کو چوروں اور ڈکیتوں سے تحفظ فراہم کرنے میں ناکام نظر آتے ہیں ۔