پولیس نے عرفان ڈان کوساتھی سمیت رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا
پولیس نے عرفان ڈان کوساتھی سمیت رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا

خواتین سے موبائل فون اور پرس چھیننے میں ماہرکم عمر ملزم عرفان عرف چھوٹا ڈان گرفتار ۔

اسٹیل ٹاؤن پولیس نے گلشنِ حدید میں خواتین سے لوٹ مار کی کوشش ناکام بنادی۔

اسٹیل ٹائون پولیس نے عرفان ڈان کوساتھی سمیت رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ۔

اسٹیل ٹائون پولیس کے مطابق  گرفتار ملزمان کا تیسرا ساتھی فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان متعدد خواتین سے موبائل فونز اور پرس چھیننے میں ملوث ہیں ۔

پولیس کے مطابق  کم عمر ملزم عرفان عرف چھوٹا ڈان خواتین سے موبائل فون چھیننے میں ماہر ہے۔ ایس ایچ او اسٹیل ٹاؤن ممتاز مروت نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کردیا ہےاور ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔