چوہدری احمد مختار مختلف ادوارمیں دفاع، پانی وبجلی اور تجارت کے وزیر رہ چکے ہیں، چوہدری احمد مختار نے پیپلز پارٹی کے جنرل سیکریٹری کے طور پر بینظیربھٹو کے ساتھ خدمات بھی انجام دیں۔
چوہدری احمد مختار مرحوم کی نماز جنازہ آج ڈیڑھ بجے ڈیفنس ٹی بلاک مسجد میں ادا کی جائے گی۔
چوہدری احمد مختارکے انتقال پر مختلف سیاسی رہنماؤں نے اظہار افسوس کیا جبکہ پارٹی رہنما و کارکنان نے ان کے انتقال کی خبر سن کر ان کے گھر پہنچنا شروع ہو گئے۔
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پیپلز پارٹی رہنما مختار احمد کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری احمد مختار کے ساتھ سیاسی معاملات پر بحث ہوتی تھی، پاکستانی سیاست میں چودھر ی احمد مختارکو یاد رکھا جائے گا۔