افغانستان کے صوبے بامیان کے بازار میں دو دھماکوں میں 17 افراد ہلاک،50 سے زائد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بامیان کے مرکزی بازار کی جانب جانے والی سڑک کےاطراف میں نصب بم پھٹنے سے دو دھماکے ہوئے۔
صوبائی پولیس چیف کے مطابق دھماکے سے ہلاک ہونے والوں میں 2 ٹریفک پولیس اہل کار بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کی تعداد 50 سے زائد بتائی جاتی ہے جن میں سے اکثر قریبی ریستوران اوردکانوں پر موجود تھے۔ ابھی تک کی اطلاعات کے مطابق کسی تنظیم نے دھماکے کی ذمے داری قبول نہیں کی۔
بامیان کو اپنے جغرافیائی محل وقوع سے افغانستان کے محفوظ ترین صوبہ تصور کیا جاتا ہے۔ یہاں ہزارہ قبیلے کی اکثریت ہے جو طالبان دور میں ان کے خلاف رہے ۔