ایس ایچ او ڈیفنس محمد علی کے مطابق ملزمان اپنی کار کے ذریعے ضلع سائوتھ کے مختلف علاقوں میں شراب کی سپلائی کرتے ہے۔
ڈیفنس پولیس نے ملزمان سے 15 شراب کی بوتلیں برآمد کرلی ۔
ضلع سائوتھ میں شراب کی فروخت میں ملوث ملزمان میں عتیق الرحمن ولد زمان اور خرم مہدی ولد ارشد مہدی شامل ہیں۔
ڈیفنس پولیس کے مطابق گرفتار ملزم عتیق الرحمن عادی جرائم پیشہ ہے ماضی میں بھی گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔
ڈیفنس پولیس نے شراب کی سپلائی میں استعمال ہونے والی کار APZ-039 اور 15 بوتلیں تحویل میں لے لی ہے۔
پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 831/2020 بجرم دفعہ 3/4 کے تحت مقدمہ درج کردیا ہے۔ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے ۔