کھلاڑی ملک کی عزت و احترام کا خیال کریں۔وسیم خان۔فائل فوٹو
کھلاڑی ملک کی عزت و احترام کا خیال کریں۔وسیم خان۔فائل فوٹو

ایک بھی خلاف ورزی کی ،ٹیم واپس بھجوادیں گے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ حکام

نیوزی لینڈ میں موجو د پاکستانی اسکواڈ کے چھ اراکین کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ایس او پیز کی خلاف ورزی پر نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کو وارننگ جاری کردی ۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ حکام کا کہناتھا کہ مزید ایک بھی خلاف ورزی پرٹیم واپس بھجوادیں گے ۔وسیم خان کا کہناتھا کہ نیوزی لینڈ کے حکام نے بائیو ببل کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیاہے ۔

وسیم خان نے تمام کھلاڑیوں کو ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک کی عزت و احترام کا خیال کریں۔ وسیم خان کا کہناتھا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈنے 6 مثبت کورونا ٹیسٹ سے آگاہ کیا۔

یہاں یہ امربھی قابل ذکرہے کہ کورونا مثبت آنے والے افراد نے خود کو قرنطینہ کردیاہے ،قومی ٹیم کا اسکواڈ دو روز قبل نیوزی لینڈ پہنچا تھا جہاں ان کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے قومی اسکواڈ کوعارضی طورپرپریکٹس سے روک دیا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کاکہناہے کہ پاکستان سکواڈ کے کچھ اراکین نے آئسولیشن کے پہلے دن ایس او پیزکی خلاف ورزی کی، پاکستان ٹیم کے سکواڈ میں شامل افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنا افسوسناک ہے،مثبت آنے والوں میں 6 میں سے 2 ارکان پہلے بھی کورونا کا شکار ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ لاہور سے روانگی کے وقت دورہ کرنے والے تمام اسکواڈ کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے تھے۔