سابق صدر آصف زرداری اور بینظیر بھٹو شہید کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹوکی سیاست میں انٹری کا امکان پیداہوگیا۔
ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کی ہدایت پرپی ڈیم ایم کے30 نومبرکو ملتان میں ہونے والے جلسے میں بلاول کی جگہ آصفہ بھٹو سے خطاب کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
آصفہ بھٹوکو ملتان میں جلسے سے خطاب کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں، پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیریں رحمان اوردیگررہنما آصفہ کو تقریرکی پریکٹس کرا رہی ہیں۔
آصفہ بھٹوکا ملتان جلسے سے خطاب انتہائی اہمیت اختیارکرگیا ہے کیونکہ ایک جانب بڑی بہن کی منگنی اوردوسری طرف پی ڈی ایم کا جلسہ ہے،آصفہ بھٹو اس حوالے سے کافی پرجوش دکھائی دے رہی ہیں۔
آصفہ بھٹو زرداری ملتان کے جلسے سے خطاب کی تصدیق سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے بھی کی ہے، انہوں نے کہا کہ آصفہ بھٹو زرداری ملتان کے جلسے میں شرکت کریں گی اور جلسے سے خطاب بھی کریں گی ۔بلاول بھٹو کورونا وائرس سے متاثرہ ہونے کے باعث ملتان جلسے میں شریک نہیں ہو سکیں گے ۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پی ڈیم ایم کا اگلہ جلسہ 30 نومبر کو ملتان میں ہوگا اور اسی روز پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس بھی ہے۔تاہم پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کورونا میں مبتلا ہونے کی وجہ سے یوم تاسیس کے موقع پر ہونے والے جلسے میں شرکت نہیں کریں گے۔